امریکہ میں سیاہ فام افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ

2022/04/20 17:14:02
شیئر:

امریکہ میں سیاہ فام امریکیوں کو بدستور وسیع مشکلات درپیش ہیں اور زندگی کے تمام شعبوں میں سفید فام اور سیاہ فام امریکیوں کے درمیان خلیج بڑھ رہی ہے۔نیشنل اربن لیگ کی 2022 کی رپورٹ کے مطابق، سیاہ فام لوگ اپنے سفید فام ہم منصبوں کے مقابلے میں 37 فیصد کم آمدنی حاصل کر پا رہے ہیں۔دی ایکولٹی انڈیکس نے 12 اپریل کو جاری اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ دولت، تعلیم، صحت، شہری نظام زندگی اور سماجی انصاف میں اشاریے وسیع تفاوت کو ظاہر کرتے ہیں۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2005 میں انڈیکس کے آغاز کے بعد سے بہت کم پیش رفت ہوئی ہے، امریکہ میں سیاہ فام کمیونٹی کی مشکلات کی جڑ میں منظم نسل پرستی بدستور موجود ہے۔