کیا امریکہ کو ملک میں کووڈ 19کے مصدقہ کیسز کا ادراک ہے ؟

2022/04/20 17:10:04
شیئر:

امریکہ میں کووڈ 19 کے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے اور  ماہرین حیران ہیں کہ کیا ملک کو اس وبائی صورتحال کے  موجودہ خطرے کا پورا ادراک ہے۔ انسٹی ٹیوٹ فار ہیلتھ میٹرکس اینڈ ایویلیوایشن کا تخمینہ ہے کہ امریکہ میں صرف 7 فیصد مثبت کووِڈ 19 کیسز کا پتہ چل رہا ہے، یعنی کیسز کی شرح دراصل سرکاری طور پر رپورٹ کردہ کیسز  سے 14.5 گنا زیادہ ہے۔ قومی اداروں کے مطابق کیسز کی حالیہ کم تعداد کی ایک بڑی وجہ ، گھروں جیسی غیر روایتی ترتیب میں کی جانے والی کووِڈ 19 ٹیسٹنگ ہے کیونکہ لوگ اب زیادہ لیبارٹریوں کا رخ نہیں کر رہے ہیں۔