امریکہ میں مسلمانوں کو شدید امتیازی سلوک کا سامنا

2022/04/20 17:12:21
شیئر:

اس وقت امریکہ میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو وسیع تر امریکی پالیسی کی عکاسی کرتا ہے۔کونسل آن امریکن۔اسلامک ریلیشنز  نے اس بات پر مزید روشنی ڈالی ہے کہ کس طرح امریکی مسلمان طلباء کو نہ صرف اپنے ساتھی طلباء بلکہ دیگر افراد بشمول ان کے اپنے اساتذہ کی جانب ہی سے  ایذا رسانی اور امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کونسل کےشہری حقوق کے مینیجنگ اٹارنی، امر شبائک کا کہنا ہے کہ "ماضی میں ہر عمر کے مسلمان طلباء کو ان کے عقیدے  ، 9/11  واقعے اور دہشت گردی سے جوڑتے ہوئے  بے دخل کیا گیا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔