اقوام متحدہ میں چینی زبان کا اہم کردار

2022/04/21 09:54:46
شیئر:

بیس اپریل کو اقوام متحدہ کا یوم چینی زبان ہے۔اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے کہا کہ چینی زبان نے اقوام متحدہ کے امورمیں اہم کردار ادا کیا ہے اور امید ہے کہ اقوام متحدہ میں مختلف زبانوں کے مساوی استعمال پر عمل کیا جائے گا تاکہ اقوام متحدہ کی آواز اور موقف سےمزید موثر طور پر آگاہی ملے ۔
چانگ جون اور اقوامِ متحدہ کی 76 ویں  جنرل اسمبلی کے صدر عبداللہ شاہد نے حال ہی میں ویڈیو لنک کے ذریعے یوم چینی زبان کی سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔چانگ جون نے اپنے ورچوئل پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک چینی زبان، یو این کے کام کو موثر طور پر آگے بڑھانے،مختلف ممالک کے مابین تبادلوں و روابط کو مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
عبد اللہ شاہد نے اپنے ورچوئل پیغام میں کہا کہ چینی زبان دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانےوالی زبان ہے۔چینی زبان کے  کیریکٹرز ،روایتی تاریخ اور چینی تہذیب میں موجود  ابدی تدبر اور دانش کی  نمائندگی کرتے ہیں۔عالمی برادری کو چینی زبان کی خوبصورتی  اور متنوع ثقافتوں کی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوشش کرنی چاہیئے۔