یوکرین بحران سے متعلق امریکی میڈیا کی بدترین کوریج

2022/04/22 16:20:53
شیئر:

گزشتہ ماہ ، تین بڑے امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورکس نے یوکرین پر روس کے حملے کو اس قدرزیادہ کوریج دی کہ  ماضی میں ایسی کوئی دیگر مثال موجود نہیں ہے حتیٰ کہ  امریکہ کے عراق پر 2003 کے حملے کوبھی ایسی کوریج نہیں مل سکی۔اس کوریج کی بدترین بات یہی ہے کہ اس میں جنگ سے متعلق اس پہلو کو نظر انداز کیاجا رہا ہے کہ جنگیں کیسے عوام کے لیے تباہی لاتی ہیں ۔ اس کے بجائے بتایا جا رہا ہے کہ جنگ کی  حکمت عملی کیا ہے؟ جنگ کون "جیت" رہا ہے؟ وغیرہ وغیرہ  ۔ یہ رویے جنگ کو ایک ایسی طاقت کے طور پر دھندلا دیتے ہیں جو لوگوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کر دیتی ہے، ان سے ان کے پیاروں کو چھین لیتی ہے، اور ان سے زندگی اور مستقبل کا موقع چھین لیتی ہے۔