موڈیز نے امریکہ میں کساد بازاری سے متعلق خبردار کر دیا

2022/04/22 16:36:03
شیئر:

موڈیز کے چیف اکانومسٹ مارک زینڈی نے آئندہ دو سالوں میں امریکہ میں کساد بازاری کے حوالے سے تشویش ظاہر کی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ اگلے دو سالوں میں امریکہ کے کساد بازاری میں داخل ہونے کے تقریباً 35 فیصد امکانات ہیں۔اگر امریکہ کساد بازاری میں داخل ہوتا ہے، تو اس سے صارفین کو اپنے اخراجات کم کرنا پڑیں گے ،  کاروبار کو سخت جدوجہد کا سامنا ہو گا  اور بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔