افغانستان میں مسجد پر حملے میں کم از کم 33 افراد ہلاک

2022/04/23 16:01:34
شیئر:

افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے 22 تاریخ کو سوشل میڈیا پر کہا کہ اس دن شمالی صوبے قندوز میں ایک مسجد میں دھماکہ ہوا جس میں 33 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہوئے۔

صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب کے پولیس چیف حافظ عمر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے حملے کی تصدیق کی تاہم انہوں نے ہلاکتوں کی تعداد یا دیگر تفصیلات نہیں بتائیں۔
طالبان کے سیکورٹی اہلکاروں نے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا۔
حال ہی میں افغانستان میں تواتر سے حملے ہوتے رہے ہیں۔21 تاریخ کو افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے صدر مقام مزار شریف کی ایک مسجد پر بم حملہ کیا گیا اور اسی دوران شمالی صوبہ قندوز کے صدر مقام قندوز میں ایک بس پر حملہ کیا گیا۔  ان دو واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔