امریکہ کے حیاتیاتی تجربات پر عالمی برادری کو تشویش ہے

2022/04/24 16:23:04
شیئر:

چینی میڈیا پیپلز ڈیلی کے مطابق حال ہی میں یوکرین میں امریکہ کے حیاتیاتی تجربات دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ " حیاتیاتی سلامتی کو یقینی بنانے" اور عالمی صحت عامہ کو مضبوط بنانے" کے بہانے پر دنیا کے تیس سے زائد ممالک میں تین سو حیاتیاتی لیبز کو کنڑول کرتا ہے۔امریکہ خفیہ طور پر حیاتیاتی تجربات کررہا ہے اور حیاتیاتی عسکری کارروائیاں بھی کررہا ہے۔امریکہ کے ان تجربات پرعالمی برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔امریکہ کبھی بھی اس کے لیے کوئی قابل اطمینان وضاحت فراہم نہیں کر سکا۔ مختلف فریقوں نے امریکہ سے وضاحت کرنے اور کثیر الجہتی تحقیقات  کو قبول کرنے کا مطالبہ کیاہے۔