امریکہ کی قیادت میں نیٹو روس ۔یوکرین تنازعےکا بنیادی سبب ہے، زیمبیئن سیاستدان

2022/04/24 10:02:05
شیئر:



حالیہ دنوں ، روس۔یوکرین تنازعے کے اثرات مسلسل پھیل رہے ہیں ۔ زیمبیئن نیشنل یونٹی اینڈ پروگریس پارٹی کے چیئرمین ہیوی حمدودو نے حال ہی میں  انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی قیادت میں نیٹو روس۔ یوکرین تنازعےکا آغاز کنندہ ہے۔ نیٹو   یوکرین کو  اسلحہ فراہم کر رہا ہے اور روس پر پابندیاں عائد کر رہا ہے جس سے موجودہ صورتحال مزید بگڑ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیٹو ، امریکہ کے لیے دنیا  میں سب سے اہم قوت بننے کی کوششوں میں ایک "فوجی چوکی"  ہے اور نیٹو کی توسیع عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے روس اور یوکرین پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کو بات چیت کے ذریعے حل کریں اور تنازعہ کے اثرات کو مزید بڑھنے سے روکیں ۔ روس تیل کی برآمد کے حوالے سے بڑا ملک ہے ۔ روس پر امریکی پابندی سے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں مسلسل اضافہ  ہوا ہے، اور اشیاء اور سروسز کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جس نے دنیا کے مختلف ممالک کے عوام کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں ۔