امریکہ میں افراط زر میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، فاکس نیوز

2022/04/24 16:16:32
شیئر:

امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کی ایک رپورٹ  کے مطابق ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکہ میں افراط زر میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے بینک آف امریکہ کو خدشہ ہے کہ رواں برس امریکہ میں افراط زر کی بلند شرح نہ صرف برقرار رہے گی بلکہ اس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے افراط زر کی وجہ سے کساد بازاری اور مہنگائی کا ایک نیا طوفان آسکتا ہے۔