روس پر پابندیوں سے مہنگائی میں اضافہ، کئی یورپی ممالک متاثر

2022/04/24 10:12:53
شیئر:

 نوول کورونا وائرس کی وبا کے تناظر میں عالمی سپلائی چین پر دباو سے کئی یورپی ممالک میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ روسی یوکرائنی تنازعے کے بعد سے، روس کے خلاف امریکہ اور نیٹو  کی پابندیوں نے مہنگائی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس وقت توانائی کی قیمتیں بڑھ چکی ہیں کیونکہ روس پر عائد  پابندیوں نے توانائی کے شعبے کو متاثر کیا ہے، جس سے یورپی کمپنیوں اور گھرانوں کے لیے پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔
یورپی یونین کے شماریات بیورو کے مطابق یورو زون میں افراط زر کی شرح  مارچ میں 7.5 فیصد  تک پہنچ گئی، جو فروری کی 5.9 فیصد کی نسبت کہیں زیادہ اور ایک نیا ریکارڈ  ہے۔ ان میں سے، توانائی کی قیمتوں میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 44.7 فیصد اضافہ ہوا، جو مہنگائی میں اضافے کا اہم سبب ہے۔
 دریں اثنا  برطانیہ میں، مارچ میں افراط زر کی شرح 7 فیصد تک پہنچ گئی، جو گزشتہ  30 سالوں کی بلند ترین سطح ہے، اور توانائی کی بلند قیمتوں نے برطانوی گھرانوں کے لیے معمول کے اخراجات کو مزید بڑھا دیا ہے۔