امریکہ میں لاطینی اور افریقی نژاد امریکی بزرگ شہریوں کو امتیازی سلوک کا سامنا

2022/04/24 09:44:33
شیئر:

کامن ویلتھ فاؤنڈیشن کی جانب سے  حال ہی میں جاری کردہ سروے نتائج کے مطابق امریکہ میں معمر افراد کو دیگر دس بلند آمدنی والے ممالک کے بزرگ شہریوں کی نسبت زیادہ  امتیازی سلوک کا سامنا ہے ۔
کامن ویلتھ فاؤنڈیشن  نے 11 مارچ سے 27 مئی 2021 تک  امریکہ میں 60 سال اور اس سے زیادہ عمر کے تقریباً 2,000 افراد کو سروے میں شامل کیا۔ سروے کے مطابق امریکہ میں، 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افریقی  اور لاطینی نژاد امریکی بزرگوں میں سے تقریباً ایک چوتھائی کو صحت کی دیکھ بھال یا علاج کے دوران  طبی  کارکنوں کی جانب سے امتیازی سلوک یا غیر منصفانہ سلوک کا سامنا کرنا پڑا ہے۔