اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کثیر الجہتی کی مضبوطی کے لیے عالمی تعاون پر زور

2022/04/25 10:37:57
شیئر:

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے 24  تاریخ کو کثیرالجہتی اور پرامن سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ کثیرالجہتی کو درپیش بڑے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط کرے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے قیام کے  آغاز میں بین الاقوامی برادری کی جانب سے کثیرالجہتی سے متعلق کیے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کی گئی ہے اور کثیرالجہتی تعاون کے بنیادی اصول کو اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے سب سے زیادہ دباؤ کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اتحاد سے "  موجودہ بحران کے اس لمحے کو کثیرالجہتی کے لمحے" میں تبدیل کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کو ایک مزید مربوط اور جامع کثیرالجہتی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے  مختلف ممالک کی حکومتوں اور رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ مذاکرات اور "گلوبل سلوشنز" کے لیے اپنے عزم کی تجدید کریں کیونکہ  یہ "امن کا  واحد پائیدار راستہ ہے"۔