امریکہ میں کووڈ-19 کی بیماری اموات کی اہم وجہ

2022/04/26 15:49:13
شیئر:

امریکی میڈیا سی این بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکن سی ڈی سی نے گزشتے ہفتے جو اعداد و شمار جاری کئے  ان کے مطابق کووڈ-19 گزشتہ سال امریکہ میں امراض قلب اور کینسر کے بعد اموات کی سب سے بڑی وجہ رہی۔

کووڈ-۱۹ کی وجہ سے سال  2021 میں 415,000 سے زیادہ افراد کی موت ہوئی، جو وبا پھیلنے کے پہلے سال کے مقابلے میں تقریباً 20 فیصد زیادہ ہے۔سی ڈی سی کی جاری کردہ اعداد و شمار جنوری سے دسمبر 2021 تک امریکی باشندوں کی  اموات کے ریکارڈ پر مبنی ہیں۔