ڈبلیو ایچ او کا انسداد وبا کے اقدامات کو مضبوط کرنے پر زور

2022/04/27 10:55:08
شیئر:

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے 26 تاریخ کو کہا کہ مختلف ممالک میں کووڈ۔19 ٹیسٹنگ کی شرح میں کمی عالمی سطح پر مصدقہ کیسز اور ہلاکتوں کی رپورٹ شدہ تعداد میں مسلسل کمی کا سبب ہے۔اس وقت وبا کی روک تھام اور کنٹرول کی نئی کوششوں سے پیچھے ہٹنے کا وقت نہیں ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈاہانوم گیبریسس نے اسی روز  ایک پریس کانفرنس میں کہا  کہ وائرس  بدستور  پھیل رہا ہے،  اب بھی اپنی ہیئت بدل رہا ہے اور  بدستور جانیں لے رہا ہے۔ انہوں نے تمام ممالک سے  وائرس کی نگرانی جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  مائیکل ریان نے کہا کہ ہر کوئی اس وبائی دور سے باہر نکلنے کے لیے بے تاب ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ "وائرس کا پھیلاو اب بھی جاری ہے، اور ہم ابھی تک اس وبا سے باہر نہیں نکلے ہیں۔"ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ  وبا بدستور ایک عالمی مسئلہ ہے، اور یہ وقت وبا کی روک تھام اور کنٹرول سے پیچھے ہٹنے کا نہیں ہے، بلکہ اس وبا کی روک تھام کے کام کو حقیقی معنوں میں مضبوط کرنے کا وقت ہے ۔ اس سے لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہیں گی اور معیشت دوبارہ پٹری پر آئے گی۔