روس کی مذاکرات کے ذریعے یوکرین بحران کے حل پر آمادگی

2022/04/27 10:40:03
شیئر:

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے 26 تاریخ کو ماسکو کے دورے پر آنے والے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل  انتونیو گوئتریس سے بات چیت کے بعد کہا کہ روس مذاکرات کے ذریعے  یوکرین بحران کو حل کرنے پر آمادہ ہے اور یوکرین کی موجودہ صورتحال کا بڑا سبب امریکی پالیسی ہے۔
لاوروف نے مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یوکرین کی موجودہ صورتحال کی بڑی وجہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کا نیٹو کو لامحدود توسیع دینے  اور  یونی پولر  دینے کی پالیسی ہے۔ مغرب روس کی ترقی کو روکنا چاہتا ہے اور اس مقصد  کے حصول کے لیے یوکرین کو ہمیشہ "برج ہیڈ" کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تعاون کو مضبوط بنانے پر مشاورت کی ہے۔ روس اقوام متحدہ اور انٹرنیشنل سوسائٹی آف ریڈ کراس کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔