افغانستان میں تقریباً 7 بلین ڈالر کا امریکی فوجی سامان چھوڑے جانے کا انکشاف

2022/04/28 10:14:51
شیئر:

سی این این نے 27 اپریل کو امریکی وزارت  دفاع کی کانگریس کو پیش کی جانے والی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ پچھلے سال امریکی فوج نے افغانستان  سے انخلا کے موقع پر  تقریباً 7 بلین ڈالر کا فوجی سامان پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق ، 2005 سے 2021 تک امریکہ نے افغانستان کے لیے  کل 18.6 بلین ڈالر کا فوجی سامان فراہم کیا ، جن میں سے تقریباً  7 بلین ڈالرکا سامان پیچھے چھوڑ دیا گیا۔ فوجی سامان  میں ہوائی جہاز ، میزائل ، فوجی گاڑیاں اور مواصلاتی آلات وغیرہ شامل ہیں۔ امریکی وزارت دفاع نے رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ امریکی فوج یہ سامان  "واپس لینے  یا تباہ کرنے "کے لئے افغانستان واپس جانے کا ارادہ نہیں رکھتی ہے۔