امریکی حکام بڑھتے ہوئے جرائم سے پریشان، رپورٹ

2022/04/28 19:25:34
شیئر:

نشریاتی ادارے کومو نیوز کے مطابق امریکی ایف بی آئی کے سربراہ نےامریکہ میں جرائم میں اضافے کے نتائج سےخبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا پورے امریکہ میں قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے حکام کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ پرتشدد جرائم میں نوجوانوں کی شمولیت زیادہ خطرے کا باعث ہے۔  امریکہ میں غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔