ڈنمارک دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے ویکسی نیشن معطل کردی ہے

2022/04/28 15:27:52
شیئر:

ڈنمارک نے نوول کورونا وائرس کی ویکسی نیشن عارضی طورپر  معطل کردی ہے۔ ایسا کثیر آبادی میں قوت مدافعت بڑھنے اور ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

ڈنمارک کی حکومت کی جانب سے پندرہ مئی کو فیصلہ کیا گیا تھا کہ آئندہ لوگوں کو ویکسی نیشن کے لیے نہیں کہا جائے گا تاہم ضرورت پڑنے پر ویکسی نیشن کا عمل دوبارہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ ڈنمارک  کی 5.8 ملین آبادی میں سے 82 فیصد ویکسین کورس مکمل کر چکے ہیں۔