امریکہ اور نیٹو کی جانب سے "نئی سرد جنگ" کا آغاز ،امریکی دانشور

2022/04/28 10:06:02
شیئر:

روس۔ یوکرین تنازعہ اور روس پر امریکہ اور دوسرے چند ممالک کی  پابندیوں کے تسلسل نے  عالمی معیشت پر شدید اثرات مرتب کیے ہیں۔ حال ہی میں ،  امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی کےشعبہ  پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر رابرٹ لیگفورڈ نے سی ایم جی کے نامہ نگاروں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرائنی بحران نے دنیا کو سرد جنگ کی ایک نئی شکل میں دھکیل دیا ہے۔ روس پر امریکہ اور نیٹو کی پابندیاں دراصل روس کے خلاف "معاشی جنگ" میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ اس کا مقصد روس کی معاشی ترقی کو ختم کرنا ، روس کی طاقت کو کمزور کرنا ، اور عالمی توانائی کے ڈھانچے میں روس کے کردار کو تبدیل کرنا ہے۔

لیگفورڈ نے مزید کہا کہ در حقیقت  موجودہ "نئی سرد جنگ" 20 ویں صدی کی سرد جنگ سے بالکل مختلف ہے۔ یہ کہا جاسکتا ہے کہ آج تاریخی اعتبار سے ایک نازک ترین دور درپیش ہے۔ یوکرائنی بحران کا بنیادی سبب وہی   نیٹو کی  بار بار وسعت ہے ، نیٹو مشرق کی جانب روس کی سرحد تک پھیل  چکا ہے۔