روس کا امریکہ کی جانب سے روسی اور سوویت ہتھیاروں کی یوکرین یا دیگر ممالک کو غیر قانونی منتقلی پر احتجاج

2022/04/28 10:12:47
شیئر:

ستائیس تاریخ کو روسی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن نے ایک بیان جاری کیا جس میں امریکہ کی جانب سے روسی اور سوویت ہتھیاروں کی یوکرین یا دیگر ممالک کو غیر قانونی منتقلی پر احتجاج کیا گیا۔ ان میں 2011 میں   روس اور امریکہ  کی وزارت دفاع کے درمیان  معاہدے کے فریم ورک  تحت روس کے فراہم کردہ ہیلی کاپٹرز بھی شامل ہیں۔ امریکہ کی وزارت  دفاع کے ترجمان نے قبل ازیں کہا تھا کہ یوکرین کے لیے امریکی فوجی امداد کے نئے دور میں 11 ایم آئی 17 ہیلی کاپٹرز شامل ہیں۔ یہ ہیلی کاپٹر   اس سے قبل روس نے امریکہ کے ساتھ ایک معاہدے کے تحت افغانستان کو فراہم کیے تھے۔ روسی فیڈرل سروس فار ملٹری ٹیکنیکل کوآپریشن نے نشاندہی کی کہ امریکہ کا یوکرین کو مذکورہ بالا "افغان" ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کا فیصلہ بین الاقوامی قانون اور روسی۔امریکی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی وزارت دفاع کے سرکاری اہلکار نے کہا  کہ امریکہ یوکرین میں  اپنی جانب سے فراہم کردہ ہتھیاروں کے استعمال  کی نگرانی  نہیں کر سکتا ، جو بلاشبہ بڑھتے ہوئے عالمی دہشت گردی کے خطرے کو مزید بڑھا وا دے گا۔