بھارت اور جرمنی کا موسمیاتی تعاون کا عہد اور یوکرین میں امن کی اپیل

2022/05/03 16:12:21
شیئر:

  2 مئی کو جرمن چانسلر اولاف شولز   اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے برلن  میں، جرمنی- بھارت حکومتی مشاورت کے بعد ایک نیوز کانفرنس میں شرکت کی۔

اولاف شولز نے اعلان کیا کہ   جرمنی آنے والے سالوں میں بھارت کے ساتھ دوطرفہ تعاون کے لیے 10 بلین یورو (10.5 بلین ڈالر) فراہم کرے گا۔ یوکرین کے بحران پر بات کرتے ہوئے شولز نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے تنازع ختم کرنے کا مطالبہ کیااور کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا، سب ہاریں گے۔ ہم امن کے حق میں ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندر  مودی نے کہا کہ ان کی اولاف شولز کے ساتھ  جرمن چانسلر بننے کے بعد  یہ پہلی ملاقات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ   2011 میں شروع کیا گیا،آئی جی سی یعنی ہندوستان-جرمنی بین الحکومتی مشاورت ایک منفرد دو سالہ طریقہ کار ہے جو دونوں حکومتوں کو دو طرفہ مسائل کے میدان میں ہم آہنگی پیدا کرنے کا موقع  دیتا ہے۔

بھارتی وزیرِ اعظم کے اس دورے کے دوران، دونوں رہنماؤں نے چھٹی ہندوستان-جرمنی بین الحکومتی مشاورت کی مشترکہ صدارت کی اور دونوں ممالک کے متعدد  وزرا نے بھی اس میں شرکت کی ۔ دونوں ممالک نے سبز اور پائیدار توانائی کی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ۔