یورپی یونین کی روس سے تیل کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی تجویز

2022/05/04 17:10:39
شیئر:

چار مئی کو یورپی کمیشن نے یوکرین میں روس کے اقدامات کے  خلاف اس  پر پابندیوں کے چھٹے دور کی تجویز پیش کی ہے۔

یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے کہا کہ یورپی یونین کی سال کے آخر تک روسی تیل کی درآمدات کو مرحلہ وار بند کرنے کی تجویز ہے۔ان کا کہنا تھا  کہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ کام منظم انداز میں ہو۔ یورپی پارلیمنٹ سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ، ہم چھ ماہ کے اندر خام تیل اور سال کے آخر تک ریفائنڈ مصنوعات کی روسی سپلائی کا سلسلہ ختم کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین ، بلاک کے 27 رکن ممالک کو روس کے سب سے بڑے بینک کے عالمی بینکنگ مواصلاتی نظام سوئفٹ تک رسائی دینے سے  انکار کرنے کے لیے کہے گی۔

ارسلا وان ڈیر لیین نے ایک  ٹویٹ میں کہا کہ یورپی یونین تین بڑے روسی سرکاری نشریاتی اداروں پر بھی پابندی عائد کر دے گی۔

تاہم اس تجویز پر عمل درآمد کے لیے یورپی یونین کے تمام 27 ممالک سے منظوری درکار ہے۔