چائنا-لاؤس ریلوے لائن سے کل انتیس لاکھ ٹن سامان کی نقل و حمل ہوئی ہے

2022/05/04 16:27:28
شیئر:

چائنا نیشنل ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ  کی جانب سے ملنے والی اطلاع کے مطابق   3 مئی تک، چائنا-لاؤس ریلوے  کو پانچ ماہ ہوگئے ہیں اور اس سے  مجموعی طور پر انتیس لاکھ  ٹن سامان بھیجا گیا ہے۔ پانچویں ماہ میں مال برداری کا حجم گیارہ لاکھ ٹن تک پہنچ گیا، جو پہلے مہینے کے مقابلے میں  5.5 گنا زیادہ ہے۔ مال کے علاوہ اس میں ستائیس لاکھ سے زیادہ مسافر وں نے بھی سفر کیا۔

چائنا نیشنل ریلوے گروپ کے بین الاقوامی شعبہ کے انچارج نے بتایا کہ چائنا-لاؤس ریلوے کے آغاز کے بعد سے  چین اور لاؤس کی ریلوے کمپنیز نے مل کر کام کیا ہے۔ مسافروں  اور سامان کی نقل و حمل کی ضروریات کا سائنسی تجزیہ کرنے کے بعد نقل و حمل کی صلاحیت کو بڑھایا گیا ہے۔ساتھ ہی انسداد وبا کے اقدامات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ریل گاڑیوں کی آمدورفت محفوظ انداز میں جاری ہے  ،سامان کی اقسام میں مسلسل اضافہ  ہو رہا اور مال برداری کی صلاحیت بھی بڑھتی  جا رہی ہے۔