زیادہ تر امریکی،بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیز کو غیر موثر مانتے ہیں اور معیشت کے بارے میں مایوسی کا شکار ہیں ۔ امریکی سروے رپورٹ

2022/05/05 16:28:45
شیئر:

امریکی ذرائع ابلاغ کی جانب سے4 مئی  کو جاری کیے گئے ایک سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ قومی معیشت کے بارے میں امریکی عوام کی رائے گزشتہ  10 سالوں میں سب سے بری ہے ۔زیادہ تر عوام صدر جو بائیڈن کی پالیسیز کو معیشت کے لیے نقصان دہ اور مہنگائی روکنےکے سلسلے میں ، انتظامیہ کو غیر موثر سمجھتے ہیں ۔
امریکی معیشت کو افراط زر میں اضافے ، مزدوروں کی قلت، سپلائی چین میں رکاوٹوں اور بیرونی مانگ میں کمی سمیت متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ اپریل میں امریکی ڈیپارٹمنٹ آف لیبر کے اعداد و شمار کے مطابق، سی پی آئی میں سال بہ سال ہونے والا اضافہ، مسلسل چھ ماہ سے 6 فیصد سے زیادہ رہا ہے۔
رائے شماری میں شامل زیادہ تر لوگوں کی رائے ہے کہ اس سب کا بائیڈن انتظامیہ کی ناقص پالیسیوں سے کوئی نہ کوئی تعلق ہے۔رائے دہندگان میں سے  نصف کا خیال ہے کہ روس- یوکرین تنازع جیسے مسائل کی بجائے معیشت سب سے اہم قومی مسئلہ ہے اور وہ یہ  دیکھنا چاہیں گے کہ حکومت معیشت کے مسائل کو  حل کرنے کے لیے مزید کیا کچھ کرتی ہے۔