چینی سفارتخانے کی جانب سے بی بی سی کے سنکیانگ سے متعلق پروگرامز کی مخالفت

2022/05/05 15:59:44
شیئر:

حالیہ دنوں بی بی سی نے سنکیانگ کو بدنام کرنے والے مواد پر مشتمل پروگرامز نشر کیے جس پر برطانیہ میں چینی سفارتخانے کے ترجمان نے کہا کہ ہم جھوٹ اور افواہوں کے ذریعے  سنکیانگ کو بدنام کرنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے پر بی بی سی کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں اور اس کی شدید مذمت بھی کرتے ہیں۔
ترجمان نے  کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے سنکیانگ سے متعلق دس سے زائد وائٹ پیپر جاری کیے،ستر سے زائد پریس کانفرنسز کا انعقاد کیا نیز سو سے زائد ممالک کی دو ہزار سے زیادہ شخصیات نےچین کی دعوت پر سنکیانگ کا دورہ کیا ۔اقوامِ متحدہ کی ۴۹ ویں  انسانی حقوق کونسل میں تقریباً ایک سو ممالک نے چین کی سنکیانگ سےمتعلق پالیسی کی حمایت اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کی۔سنکیانگ کی ترقی  کا عمل بہترہوتا جائے گا اور بین الاقوامی سطح پر سنکیانگ سے متعلق چین کی پالیسی کی حمایت کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا رہے گا۔
ترجمان نے بی بی سی پر زور دیا کہ وہ صحافت کی پیشہ ورانہ اقدار پر ثابت قدم رہتے ہوئے حقائق پر مبنی غیرجانب دارانہ  خبریں دے اور روابط ، تبادلوں اور باہمی تفہیم کو فروغ دینے کے لیےمثبت عمل کرے۔