موجودہ وبا دو سالوں میں تقریباً 15 ملین اموات کا سبب بن سکتی ہے،عالمی ادارہِ صحت

2022/05/06 15:39:59
شیئر:

پانچ مئی کوعالمی ادارہِ صحت کے کووڈ-۱۹ کی وبا سے متعلق حالیہ اندازے کے مطابق 2020 اور 2021 میں تقریباً 15 ملین افراد اس وبا سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر ہلاک ہوئے ہیں۔ جن میں سے زیادہ تر جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور امریکہ کےخطوں میں ہیں۔
 عالمی ادارہ صحت  کے مطابق یکم جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2021 کے درمیان، کووڈ-۱۹ کی وبا سے براہ راست یا بالواسطہ طور پر ہونے والی اموات کی کل تعداد  تقریباً 14.91 ملین تھیں جب کہ اصل حد 13.3 ملین اور 16.6 ملین کے درمیان ہے۔