امریکہ میں معاشی بدحالی کے باعث تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی

2022/05/07 17:09:41
شیئر:

امریکی میڈیا سی این این کے مطابق ملک میں معاشی بدحالی کے اثرات  چاروں جانب محسوس کیے جا رہے ہیں۔لوگوں کے پاس ماسوائے بیٹھ کر دیکھنے کہ کوئی دوسرا چارہ نہیں ہے۔ معاشی بدحالی کے اثرات کا اندازہ حالیہ معاشی اشاریوں سے لگایا جا سکتا ہے جن میں: 80 سے زائد سالوں میں اسٹاک مارکیٹ کا بدترین آغاز،40 سے زائد سالوں میں مہنگائی کی بلند ترین شرح،20 سے زائد سالوں میں بلند ترین شرح سود ۔

امریکی معیشت پر  10 سے زائد سالوں میں امریکی  عوام کا انتہائی عدم اعتماد ، شامل ہیں  سی این این کے میٹ ایگن کہتے ہیں کہ فیڈرل ریزرو  مہنگائی سے نمٹنے کے لیے سال کے آخر تک اپنی شرح کم از کم 3 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔کیونکہ فیڈرل ریزرو کے حکام اس وقت تیزی سے بڑھتی ہوئی مہنگائی سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششوں کی انتہا پر ہیں۔