امریکہ میں نسل پرستانہ واقعات ملک میں سیاہ فام بچوں کے لیے دماغی صدمے کا باعث

2022/05/07 17:17:15
شیئر:

برطانوی جریدے گارجین کے مطابق امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل جیسے پرتشدد نسل پرستی کے واقعات کی فوٹیج سیاہ فام بچوں کے لیے صدمے کا باعث بن رہی ہے، مصنفہ کلاڈیا رینکائن کے مطابق، یہ فوٹیج سیاہ فام کمیونٹیز میں بچوں کی خودکشی میں اضافے کا سبب بننے والے عوامل میں سے ایک ہو سکتی ہے۔نیویارکر جریدے  کے ایک حالیہ مضمون میں تحقیق کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں پایا گیا ہے کہ نسلی امتیاز دماغی صحت کے مسائل کو بڑھا سکتا ہے، جب کہ انٹرنیٹ پر پرتشدد نسل پرستانہ منظر کشی جیسے عوامل کے باعث چھوٹی عمر کے سیاہ فام بچے یہ سوال کرنے لگتے ہیں کہ کیا زندگی جینے کے قابل ہے؟

  برطانیہ کی طرح امریکہ میں بھی ، وبا نے بچوں میں دماغی صحت کے مسائل میں اضافے کے بارے میں انتباہات کو جنم دیا ہے ۔ 2018 کے ایک امریکی مطالعے میں 5 تا  12 سال کی عمر  کے سیاہ فام بچوں میں اسی عمر کے سفید فام بچوں کی نسبت خودکشی کی دوگنا شرح پائی گئی ہے۔