بائیڈن کی طرف سے یوکرین کے لیے فوجی امداد کے نئے پیکج کا اعلان

2022/05/07 10:27:17
شیئر:

6 مئی کو ، وائٹ ہاؤس کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری کردہ معلومات کے مطابق، امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کے لیے فوجی امدادی منصوبوں کے ایک نئے دور کا اعلان کیا ہے، جس کے مطابق یوکرین کو مزید توپ خانے، راڈار اور دیگر آلات فراہم کئے جائیں گے۔

 بائیڈن نے کہا کہ امریکہ براہ راست یوکرین کو کانگریس کی طرف سے اختیار کردہ ہتھیار اور آلات بھیجتا رہے گا۔ بائیڈن نے کہا کہ امداد کے تازہ ترین دور نے وہ فنڈز تقریباً ختم کر دیے ہیں جو امریکہ نے یوکرین کو سکیورٹی امداد کے لیے تیار کیے تھے۔ بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ امریکہ اور یوکرین کے دیگر بین الاقوامی شراکت دار یوکرین کو اسلحہ اور گولہ بارود کی ترسیل جاری رکھیں گے۔