کیوبا کے دارالحکومت ہوانا کے ایک ہوٹل میں دھماکے سے 22افراد ہلاک

2022/05/07 09:54:31
شیئر:

چھ مئی کو کیوبا کے دارالحکومت  ہوانا  میں واقع ساراٹوگا  ہوٹل میں ایک زوردار دھماکہ ہوا۔ صوبہ ہوانا کے ہیلتھ بیورو کے ڈائریکٹر ایمیلیو   کے مطابق اس دھماکے میں کم از کم 22افراد ہلاک  ہوئے۔

اسی دن، نکاراگون  کے صدر اورٹیگا نے دھماکے میں ہونے والے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر کیوبا کی  حکومت کے نام تعزیتی خط بھیجا۔  صدر اورٹیگا نے کہا کہ وہ اس حادثے پر غمزدہ ہیں  اور انہوں نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت  کی۔

 اسی دن  سہ پہر وینزویلا کے صدر مادورو  نے اپنے ذاتی سماجی اکاؤنٹ پر کیوبا کے عوام اور کیوبا کے صدر میگور ڈیاز کینیل کے  ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ مادورو نے متاثرین کے اہل خانہ سے بھی تعزیت کا اظہار  کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا  کی۔