اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی طرف سے یوکرین کی صورتحال پر بیان

2022/05/07 12:09:04
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 6 مئی کو، ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے یوکرین کی صورتحال پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: "آج پہلی بار، سلامتی کونسل یوکرین میں امن کے لیے یک آواز ہو کر بات کر رہی ہے۔ جیسا کہ میں نے اکثر کہا ہے، دنیا کو متحد ہونا چاہیے، بندوق کی گولیوں کو خاموش کرنا چاہیے، اقوام متحدہ کے چارٹر کی اقدار کو برقرار رکھنا چاہیے، اور جان بچانے، مصائب کو کم کرنے اور امن کا راستہ تلاش کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جانی چاہیے"۔

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسی دن یوکرین کی صورت حال پر ایک بیان کی منظوری دی، جس میں یوکرین میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور مسئلے کےپرامن حل کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا۔ اس بیان کا مسودہ ناروے اور میکسیکو نے تیار کیا تھا اور اسے اتفاق رائے سے منظور کیا گیا ۔ 24 فروری کو روس-یوکرین تنازعہ شروع ہونے کے بعد یہ یوکرائن سے متعلق پہلا بیان ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اختیار کیا ہے۔