سویڈن میں سینکڑوں افراد کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت

2022/05/08 16:38:58
شیئر:

سات مئی کو  سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں سینکڑوں افراد نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت کی۔ مظاہرین نے کہا کہ نیٹو ملک کو  امن کی جانب نہیں لے کر جائے گا بلکہ یہ جنگ کا باعث بنے گا۔ کچھ مظاہرین کے نزدیک نیٹو میں شمولیت سے متعلق سویڈن کی بحث انتہائی یک طرفہ ہے، ملک میں نوجوانوں کی اکثریت نیٹو میں شمولیت کے خلاف ہے۔ مظاہرین کے نزدیک نیٹو میں شمولیت وہ راہ نہیں ہے جس کی انہیں تلاش ہے۔ان مظاہروں کا اہتمام سٹاک ہوم لیفٹ یوتھ گروپ اور" سے نو ٹو نیٹو  " تنظیم نے کیا تھا۔