مصری سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 11 فوجی اہلکار ہلاک

2022/05/08 16:12:13
شیئر:

مصری فوج نے سات تاریخ کو کہا کہ اسی روز مصری سیکورٹی فورسز  اور  دہشت گردوں کے ایک گروپ کے درمیان جزیرہ نما سینا میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 11 فوجی اہلکار ہلاک اور پانچ فوجی زخمی ہو گئے۔

مصری فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ایک پمپنگ اسٹیشن پر حملہ کیا ، ذمہ دار سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو پسپا کردیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 11 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز  ایک دور افتادہ علاقے میں چھپے دہشت گردوں کو تلاش کر رہی ہیں۔

مصری صدر السیسی نے اسی روز ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور دہشت گردوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن اور دہشت گردی کی جڑ کو ختم کرنے کا وعدہ کیا۔

حالیہ برسوں میں مصر میں انسداد دہشت گردی کی صورت حال سنگین رہی ہے۔ 2018 کے بعد سے، مصری سیکورٹی فورسز نے ملک بھر میں انسداد دہشت گردی کی متعدد کارروائیاں شروع کیں، جن میں ہزار سے زائد  دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔