امریکہ میں اسٹاک مارکیٹس کو شدید مندی کا سامنا

2022/05/09 17:17:15
شیئر:

نیو یارک پوسٹ کے مطابق امریکہ میں اسٹاک مارکیٹ کے لیے ابھی بھی بدترین دن آنا باقی ہیں ۔ یہاں تک کہ سرکردہ ایکسچینجز کو سال کے بدترین دنوں کا سامنا کرنے کے بعد اس تشویش نے آن گھیرا ہے کہ مہنگائی سے نمٹنے کے لیے فیڈرل ریزرو کا منصوبہ کساد بازاری کا باعث بنے گا۔نیس ڈیک انڈیکس میں رواں سال  22 فیصد سے زائد گراوٹ دیکھی گئی ہے کیونکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں ہو رہا ہے۔ جمعرات کو ہی نیس ڈیک نے اپنی قدر کا 5 فیصد سے زائد  کھو دیا، جو تقریباً دو سالوں میں اس لحاظ سے  بدترین دن ہے۔دریں اثنا، بلومبرگ کے مطابق، وسیع البنیاد ایس اینڈ پی 500 رواں سال اپنی قدر کا تقریباً 14 فیصد کھو چکا ہے اور 1939 کے بعد سے یہ اس کی بدترین شروعات ہے۔