چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے نو منتخب کوریائی صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے

2022/05/09 19:11:43
شیئر:

جنوبی کوریا کی حکومت کی دعوت پر چین کے صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے اور نائب صدر وانگ چھی شان ایک وفد کے ہمراہ  10 مئی کو سیول میں نو منتخب کوریائی صدر یون سیوک یول کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔اس سے قبل ، صدر شی جن پھنگ نے مارچ کے آخر میں نو منتخب صدریون سیوک یول کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت میں چین۔ جنوبی کوریا تعلقات کو ایسے "مستقل پڑوسی قرار دیا تھا جنہیں تبدیل نہیں کیا جا سکتا" اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کا "لازمی شراکت دار" قرار دیا تھا۔صدر شی نے زور دیا کہ دونوں فریق ایک دوسرے کا احترام کریں، سیاسی باہمی اعتماد کو مضبوط کریں، عوام کے درمیان دوستی کو فروغ دیں، اور چین۔ جنوبی کوریا  تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دیں۔
گزشتہ تیس برسوں میں چین اور جنوبی کوریا  پہلے ہی ایک حقیقی اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر چکے ہیں۔ 2021 میں، دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 301.5 بلین امریکی ڈالر ہو چکا ہے، جو سفارتی تعلقات کے ابتدائی مرحلے کے مقابلے میں تقریباً 60 گنا زیادہ ہے۔ یہ تجارتی حجم جنوبی کوریا کے امریکہ، جاپان اور یورپی یونین کے مجموعی تجارتی حجم کے قریب ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان باہمی سرمایہ کاری 100 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔گزشتہ 30 سالوں میں حاصل شدہ ثمر آور کامیابیاں فریقین کے تعلقات کی ترقی کے لیے مضبوط محرک قوت کی عکاسی کرتی ہیں۔