جی-7 رہنماؤں کی یوکرینی صدرکے ساتھ ٹیلی فونک کانفرنس

2022/05/09 10:47:02
شیئر:

آٹھ مئی کو جی-7  رہنماؤں اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مابین ٹیلی فونک کانفرنس منعقد ہوئی ۔

کانفرنس کے بعد وائٹ ہاؤس نے جی 7 رہنماؤں کا مشترکہ بیان جاری کیاجس میں کہا گیا ہے  کہ جی 7 یوکرین کی مسلح افواج کو فوجی اور دفاعی مدد فراہم کرتا رہے گا اور یوکرین کے ساتھ اطلاعات کو محفوظ بنانے نیز معیشت  اور توانائی کے تحفظ میں تعاون کو وسعت دے گا۔

 جی-7 نے روسی توانائی پر انحصار کو مرحلہ وار ختم کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا جس میں روسی تیل کی درآمدات کو مرحلہ وار ختم کرنے یا ان پر پابندی لگانے سمیت  روس کے لیے ان اہم خدمات کی فراہمی اور دستیابی  کو روکنا بھی شامل ہے  جن پر وہ انحصار کرتا ہے۔ یوکرین نے بھی اپنے میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے جی-7 ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔