امریکہ میں کم عمر بچے وبا سے شدید طور پر متاثر

2022/05/09 15:59:31
شیئر:

معروف جریدے "نیچرل" کے مطابق امریکہ میں ایک سے چار سال تک کی عمر کے تقریباً ہر تین میں سے دو بچے وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایک ملک گیر تجزیے کے مطابق اومیکرون لہر کے دوران اس ایج گروپ میں انفیکشن کی شرح کسی دوسرے ایج گروپ  کی نسبت زیادہ رہی ہے۔محققین کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے 86,000 سے زائد بچوں کے خون کے نمونوں میں کووڈ۔۱۹اینٹی باڈیز  پائی گئی ہیں ۔ جن میں ایک سے چار سال تک کی عمر کے 6,100 بچے بھی شامل ہیں۔ کم عمر بچوں میں، دسمبر 2021 سے  فروری 2022 کے درمیان انفیکشن کی تعداد دگنی سے بھی زائد دیکھی گئی ہے  ، جو کہ 33 فیصد سے 68 فیصد تک پہنچ  چکی ہے۔