شی جن پھنگ کی ہنگری کی نو منتخب صدر کو مبارکباد

2022/05/10 19:01:35
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ نے 10 مئی کو ہنگری کی نو منتخب صدر  نوواک کترین کو مبارکباد دی۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ حالیہ برسوں میں چین اور ہنگری کے تعلقات نے  اعلیٰ  سطح پر ترقی  کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے متواتر تبادلے، مختلف شعبوں میں نتیجہ خیز تعاون اور بین الاقوامی اور علاقائی امور میں مضبوط تعاون موجود ہے۔ شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ وہ چین اور ہنگری کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان سیاسی باہمی اعتماد اور روایتی دوستی کو مزید گہرا کرنے کے لیے صدر  نوواک کترین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں، دوطرفہ اور "بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ تعمیر کے فریم ورک کے تحت  تعاون کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔ " چین۔وسطی اور مشرقی یورپی ممالک تعاون اور چین ۔ہنگری جامع  شراکت دارانہ تعلقات  کے فروغ کے لیے  کوشش کی جائے گی تاکہ  دونوں ممالک اور عوام اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔