اے پی نیوز کے مطابق امریکہ میں کووڈ۔۱۹ کے باعث ہلاک ہونے والے 1 ملین امریکیوں میں ڈوگ لیمبریچٹ اولین شہریوں میں شامل تھا ۔71 سالہ ریٹائرڈ فزیشن سیئٹل کے قریب ایک نرسنگ ہوم میں گرنے سے صحت یاب ہو رہا تھا ،جب 2020 کے اوائل میں نوول کورونا وائرس پھیل گیا۔ وبا کے باعث وہ یکم مارچ کو انتقال کر گیا۔امریکہ میں وبا کے باعث65 سال اور اس سے زائد عمر کے 700,000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بھی ایک ملین سے بڑھ چکی ہے۔ڈوگ کے بیٹے ناتھن لیمبریچٹ نے اندیشہ ظاہر کیا کہ "مجھے ڈر ہے کہ جیسے جیسے تعداد بڑھ رہی ہے، لوگ کم سے کم پرواہ کریں گے" ۔