چینی و فرانسیسی صدور کی ٹیلی فونک بات چیت

2022/05/11 11:17:14
شیئر:

چینی صدر شی جن پھنگ نے دس مئی کو فرانسیسی صدر  ایمانوئل میکرون کے ساتھ ٹیلی فونک بات چیت کی۔

شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین -یورپ کے مستحکم اور مثبت تعلقات فریقین نیز مختلف ممالک کے عوام کے مفاد میں ہیں۔چین، فرانس کی سٹریٹجک خودمختاری کو سراہتا ہے اور امید کرتا ہے کہ فرانس یورپی یونین کے چین سے متعلق درست تصور کو برقرار رکھنے میں کردار ادا کرے گا،اختلافات پر قابو پاتے ہوئے مشترکہ مفادات کی بنیاد پر معیشت ، تجارت،سرسبز ترقی،ڈیجیٹلائزیشن اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو فروغ دے  گا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ فرانس، چین- یورپ تعلقات کی مثبت ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرے گا۔

ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس، یورپ -چین تعلقات کے لیے مثبت کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

فریقین نے یوکرین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مذاکرات کے ذریعے امن کے حصول کی حمایت کا اظہار کیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے امن مذاکرات کو فروغ دینے کی کوشش کرتا آرہا ہے ،یورپ کی سلامتی  کا یورپی ممالک ہی  کے ہاتھوں تحفظ کیے جانے کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گروہی محاذ آرائی سے ہوشیار رہنا چاہیئے تاکہ عالمی امن و امان پر مزید سنگین اور طویل مدتی خطرات سے بچا جا سکے ۔فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین مسئلے پر فرانس اور چین کے درمیان  اتفاق رائے ہے۔فرانس ،چین کے ساتھ مزید قریبی صلاح مشورے اور تعاون کا خواہش مند ہے۔فرانس اور یورپی یونین خودمختار سٹریٹجی پر ثابت قدم رہیں گے ،گروہی محاذ آرائی کی نہ تو حمایت کریں گے ، اور نہ ہی اس کا حصہ بنیں گے۔