امریکی شہریوں کی اکثریت خوراک اور ایندھن کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے دوچار

2022/05/11 15:53:12
شیئر:

روئٹرز کے مطابق لورا ولسن تین بچوں کی ماں ہیں جو شمالی فینکس کے مضافات میں رہتی ہیں،یہ ریاست ایریزونا میں انتخابی عمل کے دوران ایک اہم علاقہ ہے جو نومبر  میں منعقد ہونے والے کانگریس کے انتخابات میں یہ فیصلہ کر سکتا ہے کہ کون سی پارٹی ملک میں سینیٹ کا  کنٹرول سنبھالے گی۔

ولسن نے کہا کہ وہ بائیڈن دور میں انتہائی مہنگائی اور " بے گھر افراد" کی وجہ سے مایوس ہیں۔ملک میں افراط زر کی شرح  40 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ شہریوں کی اکثریت خوراک اور ایندھن کے بڑھتے ہوئے اخراجات سے دوچار ہے اور اسی باعث بائیڈن کو اپنی معاشی پالیسیوں کے لیے رائے عامہ کی حمایت حاصل نہیں ہے۔