چین کی میزبانی میں برکس وزرائے صحت کے 12ویں اجلاس کا انعقاد

2022/05/11 17:02:57
شیئر:

چین نے برکس کی گردشی صدارت کے تحت 10 مئی کو  برکس وزرائے صحت کے 12ویں اجلاس کی کامیاب میزبانی کی۔برکس وزرائے صحت اور ڈبلیو ایچ او کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سمیت 70 سے زائد افراد نے ورچوئل اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں بڑے پیمانے پر متعدی امراض کی روک تھام کے لیے "قومی ارلی وارننگ سسٹم" سے متعلق کام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 برکس ممالک کے نمائندوں نے کووڈ۔19کی روک تھام اور کنٹرول، صحت کے نظام کی تعمیر، اور ڈیجیٹل صحت جیسے موضوعات پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں اصولی طور پر " برکس وزرائے صحت کے 12ویں اجلاس کا اعلامیہ" منظور کیا گیا۔چین کے قومی صحت کمیشن کے ڈائریکٹر ما شیاوئی نے 2011 میں بیجنگ میں برکس وزرائے صحت کے پہلے اجلاس کے انعقاد کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انھوں نے کہا کہ چینی حکومت سائنسی پیمانے اور  موئثر روک تھام کے تحت عوام اور زندگی کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور وبا کی روک تھام اور کنٹرول اور اقتصادی ترقی کو مربوط کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں، چین نے انسداد وبا مواد اور ویکسین کی فراہمی، طبی ماہرین کی ٹیمیں بھیج کر اور دیگر عملی اقدامات کے ذریعے عالمی انسداد وبا تعاون میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ تاحال، چین نے 120 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو ویکسین کی 2.2 بلین سے زائد خوراکیں فراہم کی ہیں۔ چین نے برکس ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ اس وبا کے خلاف جنگ میں اتحاد اور تعاون کا مظاہرہ کریں اور مشترکہ طور پر  "یونیورسل ہیلتھ  کوریج" کے حصول کو فروغ دیں۔