اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کاالجزیرہ کے صحافیوں پر حملے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

2022/05/12 10:50:22
شیئر:

گیارہ مئی کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کے ترجمان نے ان کی جانب سے  ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ وہ الجزیرہ کی فلسطینی نژاد امریکی نامہ نگار شیریں ابو عاقلہ  کے قتل پر گہرے صدمے میں ہیں۔ انتونیو گوتریز نے شیریں ابوعاقلہ  کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور اسی واقعے میں زخمی ہونے والے ایک اور صحافی کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

انہوں نےمتعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے۔

 بیان میں انتونیو گوتریز  نے صحافیوں کا نشانہ بنانے والے تمام حملوں اور قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو کبھی بھی تشدد کا نشانہ نہیں بننا چاہیے۔ میڈیا ورکرز کو ہراساں کیے بغیر، دھمکی یا نشانہ بنائے جانے کے خوف کے بغیر اپنا کام آزادانہ طور پر کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ آزادی صحافت امن، انصاف اور پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے۔