امریکہ میں مہنگائی زوروں پر

2022/05/12 16:12:17
شیئر:

امریکی میڈیا سی این این نے سابق صدر بل کلنٹن کے دور حکومت میں وزیر لیبر  رابرٹ ریچ کے حوالے سے کہا کہ  اس وقت امریکہ میں مہنگائی ایک بنیادی مسئلہ ہے۔ مصنوعات اور خدمات کی قیمتیں انتہائی مہنگی ہو رہی ہیں۔ امریکی گیس کی قیمتیں منگل کو 4.37 فی گیلن کے ساتھ ایک اور بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں  ۔ ورلڈ بینک کے مطابق، عالمی سطح پر خوراک اور توانائی کی بلند قیمتیں برسوں تک چل سکتی ہیں۔

دوسری جانب امریکی پالیسی سازوں کے نزدیک مہنگائی کا مستند علاج شرح سود میں اضافہ ہے۔شرح سود میں اضافے سے بھی نقصان ہوگا اور معیشت سست ہو جائے گی۔شرح سود میں اضافہ  ملازمتوں میں کمی اور اجرت کے نقصانات کا سبب بنتا ہے۔