عالمی خشک سالی بدتر ہوتی جارہی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ

2022/05/12 11:06:42
شیئر:

اقوام متحدہ کا خشک سالی کے حوالے سے کیا گیا سروے ،اقوام متحدہ کے کنونشن برائے صحرا بندی کے لیے فریقین کی 15ویں کانفرنس کے دوران جاری کیا گیا۔ اس سروے کے مطابق 2000 کے بعد سے عالمی خشک سالی کے اعدادوشمار  اور مدت میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ صرف 1998 اور 2017 کے درمیان، خشک سالی سے عالمی اقتصادی نقصان 124 بلین ڈالر تک تھا۔

یو این سی سی ڈی کے ایگزیکٹو سیکریٹری ابراہیم تھیاؤ نے کہا کہ  " خشک سالی پائیدار ترقی کو درپیش  سب سے بڑے خطرات میں سے ایک ہے، خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں، لیکن یہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔" اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سال تقریباً 160 ملین بچوں کو شدید اور مسلسل خشک سالی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دنیا بھر میں 2.3 بلین سے زیادہ افراد کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ اندازے کے مطابق 2040 تک دنیا کے ایک چوتھائی بچے پانی کی کمی سے متاثر ہو سکتے ہیں اور 2050 تک دنیا کی تین چوتھائی سے زیادہ آبادی خشک سالی سے متاثر ہو سکتی ہے۔