امریکہ میں اسقاط حمل پر پابندی سے معاشی مشکلات درپیش ہوں گی ، امریکی وزیر خزانہ

2022/05/13 16:45:42
شیئر:

روئٹرز کے مطابق امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے منگل کے روز کہا کہ اسقاط حمل تک خواتین کی رسائی کو ختم کرنے سے امریکی معیشت پر "بہت نقصان دہ اثرات" مرتب ہوں گے، اس سے کچھ خواتین کو اپنی تعلیم مکمل کرنے میں رکاوٹ آئے گی ، ان کی روزگار کی صلاحیت اور شرکت میں کمی آئے گی جس سے افرادی قوت  کی قلت کا مسئلہ درپیش ہو گا.سپریم کورٹ میں زیر التواء فیصلے نے خدشہ پیدا کر دیا ہے کہ متعدد امریکی  ریاستیں اسقاط حمل پر دور رس پابندیاں نافذ کریں گی۔