امریکہ میں کووڈ-۱۹ سے ہونے والی ہلاکتوں میں مختلف نسلی گروہوں کےاعداد و شمار میں نمایاں فرق

2022/05/13 10:37:33
شیئر:

بارہ مئی کو امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ کووڈ-۱۹  سے امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی ہے، جو کہ "ایک المناک واقعہ" ہے، انہوں نے امریکی عوام پر زور دیا کہ وہ وبا کے دوران مزید چوکس رہیں۔ وفاقی اعداد و شمار کے مطابق، امریکہ میں کووڈ-۱۹  کے باعث اموات کی تعداد نسلی اعتبار سے مختلف ہے، افریقی ، ایشیائی ، لاطینی اور مقامی امریکیوں کی کووڈ-۱۹  سے ہلاکت کا امکان ،سفید فام امریکیوں  کے مقابلے میں ایک سے دو گنا زیادہ ہے۔

سی ڈی سی  کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دل کی بیماری اور کینسر کے بعد، 2021 میں امریکہ میں اموات کی تیسری بڑی وجہ کووڈ-۱۹  ہے۔ کچھ طبی ماہرین کا خیال ہے کہ ریاستوں اور علاقوں کی متضاد رپورٹنگ کی وجہ سے کووڈ-۱۹  سے متعلقہ اموات کی تعداد کے بارے میں لگایا گیا اندازہ اصل سے  بہت کم ہے ۔