امریکی قانون ساز وبا کی نئی ممکنہ لہر سے متعلق فوری ردعمل سے عاری

2022/05/13 16:43:30
شیئر:

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی وفاقی صحت کے حکام کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ وبا کی ایک نئی لہر 100 ملین لوگوں کو متاثر کرسکتی ہے لیکن پانچ روز گزرنے کے بعد بھی  قانون ساز لازمی اقدامات کے حوالے سے منقسم نظر آ رہے  ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ملک بھر میں ٹیسٹ، علاج اور ویکسین کی دستیابی کو بڑھانے کے لیے سینٹ میں طویل عرصے سے زیر التوا  10 بلین ڈالر اخراجات سے متعلق کوئی فوری ردعمل نہیں آئے گا ۔امریکی قانون ساز بضد ہیں کہ سینٹ میں ڈیموکریٹس کی جانب سے ترامیمی شقوں  پر ووٹنگ کی اجازت  سے قبل سینٹ کی کارروائی کو آگے نہیں بڑھانے دیا جائے گا۔