ماہرین فلکیات نے کہکشاں کے مرکز میں موجود بلیک ہول کی پہلی تصویر جاری کر دی

2022/05/13 10:42:42
شیئر:

۱۲ مئی کو ماہرین فلکیات نے  کہکشاں کے مرکز میں موجود  دیو ہیکل بلیک ہول کی پہلی تصویر جاری کی ہے ۔ یہ تصویر  ایونٹ ہورائزن ٹیلی سکوپ نامی عالمی تحقیقی ٹیم نےریڈیو ٹیلی سکوپس کے عالمی نیٹ ورک کی مدد سے لی ہے۔

پراجیکٹ کے سائنسدان جیفری بوور کا کہنا ہے کہ ہم اس کے دائرے کا سائز دیکھ کر حیران رہ گئے ہیں کہ وہ آئن سٹائن کے نظریہ اضافت کی پیش گوئیوں سے کس قدر  ملتا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق بلیک ہول زمین سے تقریباً 27,000 نوری سال کے فاصلے پر ہے اور  سورج سے 40 لاکھ گنا زیادہ حجم رکھتا ہے۔